ETV Bharat / briefs

ایران: بس پلٹنے سے آٹھ ہلاک، درجنوں زخمی - ایران: بس پلٹنے سے آٹھ ہلاک، درجنوں زخمی

ایران میں آج صبح ایک بس حادثہ ہوا ہے، جس میں کم از کم آٹھ مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 36 دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں۔

بس پلٹنے سے آٹھ ہلاک، درجنوں زخمی
author img

By

Published : Mar 1, 2019, 3:17 PM IST

ایران کے دارالحکومت تہران کے مضافات میں آج علی الصباح ایک بس پلٹنے سے آٹھ مسافروں کی موت ہو گئی اور 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی 'ارنا' نے ٹریفک پولیس کے سربراہ نادر رحمانی کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے وسطی كرمان شہر سے آنے والی مسافر بس کے تہران، قم شاہراہ پر پلٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

نادر رحمانی نے بتایا کہ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ تمام زخمیوں کو تہران کے قریبی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Intro:Body:

iran bus accident 8 killed 36 injured

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.