منگل کے روز ریپ سے متاثرہ بچی کی موت اور دیگر افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پولیس کمشنر نے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
ریاست کے ڈیویژنل کمشنر کے سی ورما نے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا حکم دیا۔ یہ حکم منگل کی دو پہر سے بدھ کے صبح 10 بجے تک جاری رہےگا۔
ان علاقوں میں بند رہے گا انٹرنیٹ
یہ عارضی پابندی رام گنج, گلتا گیٹ, مانک چوک, سبھاش چوک, برہم پوری, ناہر گڑھ, کوتوالی, سنجے سرکل, شاستری نگر, بھٹا بستی, لال کوٹھی, آدرش نگر اور صدر تھانہ علاقوں میں رہیگی۔