گڈکری نے جمعہ کو یہاں بھارتی صنعتی تنظیم کی قومی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے صنعتی ترقی بہت ضروری ہے، لیکن ہماری بڑی آبادی زراعت پر منحصر ہے۔
اس لئے زرعی شعبہ میں کیسے ترقی دی جاسکتی ہے، اس کے لئے بھی صنعتی گھرانوں کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ پچھڑے علاقوں کی ترقی بھی سب کی ذمہ داری ہے اس لئے اس طرف بھی دھیان مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش نئی تکنیک کا استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کےلئے ٹریننگ مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ صنعتی گھرانے اس کام میں آگے آئیں گے تو حکومت مدد کرے گی۔
حکومت ایسے تکنیکی ٹریننگ کے ادارے کھول رہی ہے جن کے ذریعہ سے روایتی تکنیک کو مستحکم کرکے لوگوں کا مہارت مہیا کیا جارہا ہے۔