ETV Bharat / briefs

بھارت نے ہائی کمشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا - بھارت نے ہائی کمشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا

ہندو پاک کشیدگیوں میں کمی آرہی ہے شاید اسی لیے بھارت نے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو اب پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ
author img

By

Published : Mar 9, 2019, 4:36 AM IST

پاک بھارت کشیدگی کا ماحول تھمنے لگا، پاکستان کے بعد اب بھارت نے بھی اپنے ہائی کمشنر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد دوبارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہائی کمشنز اجے بساریہ کل اسلام آباد پہنچ کر اپنے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔

پاکستان نے کشیدگی بڑھنے کے بعد ہائی کمشنر سہیل محمود کو 18 فروری کو طلب کرلیا تھا، جس کے بعد وہ سات مارچ کو نئی دہلی واپس پہنچ گئے جبکہ بھارت نے 15 فروری کو اپنے ہائی کمشنر کو دہلی بلا لیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کی بات کی اور پلوامہ حملے کے شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ابھی تک مودی سرکاری نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کیا۔

یاد رہے کہ چین وزیرخارجہ وانگ ژی نے بھی جاری ایک پیغام میں کہا کہ بھارت اور پاکستان اب صفحے پلٹیں اور آگے چلیں، دونوں ممالک کو خطے میں امن کے لیے کشیدگی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Intro:Body:

indian high commissioner will come islamabad tomorrow

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.