مینچیسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان پر جمعرات دیر رات اور سنیچر کے روز تیز بارش ہوئی تھی اور آج بھی ہلکی بارش جاری ہے۔ آگے بھی بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے قیاس آرائی کی ہے کہ اتوار کے روز رک۔ رک کے بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ کے مطابق صبح 10 بجے بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد بارش رک بھی جائے تو دوپہر تین بجے، شام پانچ بجے، رات آٹھ اور نو بجے بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
آسمان مین دن بھر بادل چھائے رہین گے اور درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیئس کے آس پاس رہیں گے۔
غورطلب ہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے میچ رد ہوجانے پر آئی سی سی کی خوب نتنقید ہو رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں بارش کے دوران محض پچ کو ہی کور کیا جارہاہے۔ جس کے سبب میدان کو کھیلنے کے لیے تیار کرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے کہا ہے کہ ایڈن گارڈن میں پورا میدان کور کرکے میچ جلد شروع کیا جاتا ہے۔ اس کے لیےآلات انگلینڈ سے ہی منگائے گئے ہیں۔