ETV Bharat / briefs

کورونا کی دوسری لہر: ریکارڈ 3،86،452 نئے کیسز اور 3498 ہلاکتیں

ملک میں کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہ دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

کورونا کی دوسری لہر: ریکارڈ 3،86،452 نئے کیسز اور 3498 ہلاکتیں
کورونا کی دوسری لہر: ریکارڈ 3،86،452 نئے کیسز اور 3498 ہلاکتیں
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 5:46 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 3،86،452 نئے کیسز رپورٹ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1.87 کروڑ کو عبور کرچکی ہے اور 3498 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہو چکی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 2.97 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔

دریں اثنا پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22،24،548 افراد کی ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 179 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،86،452 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 ہوگئی۔

اسی مدت کے دوران 2،97،540 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

دریں اثنا ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 31،70،228 ہوگئی ہے۔ مزید 3498 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.