ETV Bharat / briefs

بھارت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پسندیدہ مقام: نائب صدر جمہوریہ - India

نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بھارت عالمی سرمایہ کاروں کے لئے ایک پسندیدہ مقام بن کر ابھرا ہے۔

بھارت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پسندیدہ مقام: نائب صدر جمہوریہ
author img

By

Published : May 23, 2019, 12:08 AM IST

انہوں نے تعلیمی اداروں سے کہا کہ وہ اعلیٰ معیار برقرار رکھتے ہوئے تعلیم میں بہترین کارکردگی کو فروغ دیں۔

وہ آج چنئی میں مینجمنٹ کے گریٹ لیکس انسٹی ٹیوٹ کے تقسیم اسناد کے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت اگلے چند برسوں میں پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بن جائے گا ، جناب نائیڈو نے کہا کہ اقتصادی عدم توازن، شہری-دیہی تفریق ، صنفی امتیاز اور سماجی امتیاز کو ختم کرنے اور سپریم کورٹ ، سی اے جی ، سی وی سی ، ای سی ، پارلیمنٹ اور ریاستی قانون سازیہ سمیت تمام آئینی ادارو کے وقار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ایسا نہیں کرنا یا کہنا چاہئے جس سے ان اداروں کے تقدس میں کمی آتی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شکایت ہے تو اس کے لے مناسب فورم موجود ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت ہے جس کا ایک مؤثر انتخابی نظام کا ریکارڈ ہے ، جس میں مقررہ وقفے سے انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

انتخابات کو جمہویت کا تہوار قرار دیتے ہوئے انہوں نے پر امن اور خوش اسلوبی سے انتخابات کرانے کے لئے انتخابی کمیشن کو مبارک باد دی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.