ETV Bharat / briefs

دارجلنگ میں پہلے ’سیف ہوم‘ کا افتتاح

شمالی بنگال کے دارجلنگ میں جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ نے 40 بیڈ پر مشتمل جدید طبی آلات سے لیس سیف ہوم کا افتتاح کیا۔

دارجلنگ میں پہلے ’سیف ہوم‘ کا افتتاح
دارجلنگ میں پہلے ’سیف ہوم‘ کا افتتاح
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 10:49 PM IST

سخت لاک ڈاؤن کے بعد مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر کم پڑ گیا ہے۔ یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں گراؤٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شمالی بنگال کے دارجلنگ میں جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ نے 40 بیڈ پر مشتمل جدید طبی آلات سے لیس سیف ہوم کا افتتاح کیا۔

جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ نے کہا کہ موجودہ دور میں سیف ہوم وقت کی اہم ضرورت ہے. اس سے مریضوں کو درپیش پریشانیوں کو کچھ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل دارجلنگ میں سیف ہوم اور آئسولیشن سینٹر کے متعدد مراکز قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مریض کو دور دراز کے ہسپتالوں تک جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

ویمل گورنگ نے کہا کہ دارجلنگ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہے اس کے باوجود کے کنچن جنگا ہسپتال میں کوویڈ اسپیشل وارڈ بنائے گئے ہیں. ہم کسی بھی قسم کی کوئی لاپروائی برتنا نہیں چاہتے ہیں۔ کولکاتا کے سالٹ لیک میں رہنے والے ریاستی وزیر مولائے گھٹک نے دارجلنگ میں سیف ہوم کی افتتاحی تقریب میں ورچوئلی شرکت کی۔ اس موقع پر ویمل گورنگ کے علاوہ مشہور طبی ماہرین سی پی شرما اور دیگر تجربہ کار ڈاکٹرز موجود تھے.۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.