ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر کا افتتاح

مہاراشٹرا کے مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔ محنت کش طبقہ سے وابستہ 10 شخصیات کے ہاتھوں افتتاح انجام دیا گیا اور اس موقع پر کارپوریشن انتخابات میں شاندار کامیابی کا عزم بھی کیا گیا۔

مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر کا افتتاح
مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر کا افتتاح
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 8:11 PM IST

مالیگاؤں میں گزشتہ روز ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر (راشٹروادی بھون) کا افتتاح عمل میں آیا۔ راشٹروادی بھون کا افتتاح شہر کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی 10 محنت کش طبقہ سے وابستہ شخصیات کے ہاتھوں سے کیا گیا۔ آگرہ روڈ پر واقع جونا سوات ہاسپٹل کی عمارت میں راشٹروادی بھون کا افتتاح یکم جون کو شام 7 بجے کیا گیا جبکہ تقریب کی صدارت شیخ آصف نے کی۔

اس موقع پر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے کہا کہ اس دفتر میں عوامی، بنیادی، تعلیمی، صنعتی مسائل، سپتال سے منسلک طبی مسائل، بجلی، کارپوریشن اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دفتر میں مکمل اسٹاف کو رکھا گیا ہے جہاں عوام کی بہتر خدمت انجام دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود عوامی مسائل حل کرنے کےلیے دفتر پر زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے۔ اس موقع پر شکیل جانی بیگ نے نائب وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار مہاراشٹر کے صدر جینت پاٹل، سپریہ سولے ،چھگن بھجبل کے ویڈیو پیامات دکھائے۔ ویڈیو پیام میں اجیت پوار نے مالیگاؤں کے عوام سے مخاطت ہوکر کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی دفتر ک افتتاح پر وہ شیخ آصف سمیت تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ شہر کا دورہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.