عمران رضا انصاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کے خلاف مہم چلاکر لوک سبھا انتخابات میں لوگوں سے ووٹ حاصل کئے، مگر کامیاب ہونے کے بعد مذکورہ پارٹی کے امیدواروں نے اس بات کو کہنے میں ذرا بھی دیر نہیں لگائی کہ مرکز کی بی جی پی سرکار سے بہتر تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے پارلیمانی انتخابات میں عوام کو دفعہ 370اور 35A کے نام پر جذباتی بنا کر گمراہ کیا۔ وہیں پیپلز کانفرنس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیکر پروپیگنڈا کرکے ووٹ حاصل کئے۔
عمران رضا انصاری نے کہا ریاست جموں و کشمیر میں ابھی تک جس بھی پارٹی نے حکومت کی اس نے ترقی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف استحصال کیا۔
نیشنل کانفرنس نے گمراہ کیا: عمران رضا انصاری
پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیرعمران رضا انصاری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔
عمران رضا انصاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کے خلاف مہم چلاکر لوک سبھا انتخابات میں لوگوں سے ووٹ حاصل کئے، مگر کامیاب ہونے کے بعد مذکورہ پارٹی کے امیدواروں نے اس بات کو کہنے میں ذرا بھی دیر نہیں لگائی کہ مرکز کی بی جی پی سرکار سے بہتر تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے پارلیمانی انتخابات میں عوام کو دفعہ 370اور 35A کے نام پر جذباتی بنا کر گمراہ کیا۔ وہیں پیپلز کانفرنس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیکر پروپیگنڈا کرکے ووٹ حاصل کئے۔
عمران رضا انصاری نے کہا ریاست جموں و کشمیر میں ابھی تک جس بھی پارٹی نے حکومت کی اس نے ترقی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف استحصال کیا۔
Body:جس پارٹی نے بی جے پی کو دور کھنے اور ان کے خلاف لوک سبھا انتخابات میں لوگوں سے ووٹ حاصل کئے کامیاب ہونے کے بعد پارٹی کے امیدواروں نے اس بات کو کہنے میں زرا بھی دیر نہیں لگائی کہ مرکز کی بی جی پی سرکار سے بہتر تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے ۔
ان باتوں کا اظہار پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر عمران رضا انصاری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے پارلیمانی انتخابات میں یہاں کے لوگوں کو 370اور 35A کے نام پر جذباتی بنا کر گمراہ کیا ۔ ۔وہیں پیپلز کانفرنس کو بی جے پی بی کی بی پار ٹی بتا کر خوب پروپیگنڈا کرکے لوگوں سے ووٹ حاصل کئے۔
عمران رضا انصاری نے کہا ریاست جموں و کشمیر میں ابھی تک جس بھی پارٹی نے حکومت کی اس نے ترقی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر لوگوں سے
استحصال کے سوائے کچھ بھی نہیں دیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلز کانفرنس کو انجینئر رشید کی پارٹی کے ساتھ کوئی چیلنج نہیں ہے تاہم انجنئیر رشید کی ڈرامہ بازی اب لوگوں کے سامنے نہیں چلے گی۔
انجینیر رشید اور شاہ فیصل کے اتحاد کے بارے پوچھے گئے سوال کے تناظر میں عمران رضا انصاری نے کہا کہ آنے والےاسمبلی انتخابات کے تعلق سے شمالی کشمیر میں پیپلز کانفرنس کو پیپلز یونائیٹڈ فرنٹ کے بننے سے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔
تاہم انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی پارٹیوں کو اپنا اپنا ایجنڈا ہے ۔اور اسمبلی انتخابات میں جس بھی پارٹی کا ایجنڈا لوگوں کو لبھائے گا وہی پارٹی لوگوں کے دل جیت پائے گئ۔
بات چیت کے دوران پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکرٹری عمران رضا انصاری نے کہا کہ جو پار ٹی یہاں اقتدار میں آئی گی اس سے مرکز کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چائے تب ہی وہ ریاست کی ترقی کے لئے کام کر پائے گئ۔
Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ