ریاست جموں و کشمیر کے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 118 بٹالین نے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں سماج کے کئی طبقہ سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ ضلع کے سیول و پولیس انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے ۔
کمانڈنٹ سی آر پی ایف 118 بٹالین انیل کمار دھیانی نے پارٹی میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افطار پارٹی کا مقصد آپسی فاصلے کو کم کرنا ہے اور عوام اور جوانوں کے ساتھ بھائی چارہ اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔