ETV Bharat / briefs

'بی جے پی اقتدار میں آئی تو لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کردے گی'

مدنی پور میں تشہیری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے فسادیوں کی جماعت قرار دیا اور اس پر ووٹ کے لیے روپے تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔

if bjp comes to power, they removed people names from voter list says mamta

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 3:10 PM IST

مدنی پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سپریمو نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی قائدین انتخابات سے قبل باہر سے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے یہاں پہنچ رہے ہیں اور ووٹ لوٹنے کے لیے روپے تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایک دو واقعات کو چھوڑ کر ہم عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈران اس وقت کہاں تھے جب عوام پریشانیوں میں مبتلا تھے۔

ویڈیو

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر ترنمو ل کانگریس اقتدار میں واپس آئی تو بنگال میں این پی آر نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کسی بھی خاندان، کسی بھی فرد اور کسی بھی ایک شہری کو ملک سے بے دخل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ترنمول کی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی فسادیوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنگال میں تشدد نہیں چاہتے ہیں، ہم خون ریزی نہیں چاہتے ہیں اور ہم بنگال میں انتقام کی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے'۔

ممتا بنرجی نےکہا کہ بی جے پی اقتدار میں آئی تو لوگوں کے نام ووٹرس لسٹ سے خارج کردے گی۔ بی جے پی کا مقصد ایک خاص طبقے کو این پی آر کے رجسٹرڈ سے باہر نکالنا ہی مقصد ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.