ETV Bharat / briefs

سری لنکا۔ انگلینڈ سنسنی خیز میچ کی جھلکیاں

سری لنکا نے انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دلچسپ میچ میں 20 رنوں سے شکست دے دی۔

author img

By

Published : Jun 22, 2019, 10:41 AM IST

سری لنکا۔انگلینڈ سنسنی خیز میچ کی جھلکیاں، متعلقہ تصویر

انجیلا میتھوج کے 83 رنوں کی بدولت سری لنکا ٹیم نے ہیڈنگلے میدان پر میزبان ٹیم انگلینڈ کے سامنے 233 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ اس اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 47 اوور میں 212 ہی رن بنا سکی۔

سری لنکا۔انگلینڈ سنسنی خیز میچ کی جھلکیاں، متعلقہ ویڈیو
انگلینڈ کی شروعات خراب رہی اور ایک رن کے ہی اسکور پر جانی بیرسٹو آؤٹ ہو گئے۔ جیمس ونس بھی محض 14 رن ہی بنا سکے۔جو روٹ اور ایون مارگن نے اس کے بعد اسکور کو 73 رن تک پہنچایا لیکن اس کے فوراً بعد مارگن 21 رن پر آؤٹ ہو گئے۔ جو روٹ 89 گیندوں میں 57 رن بناکر آؤٹ ہو گئے۔جب کہ اسٹوکس 82 رن ناٹ آؤٹ بنائے۔اس سے قبل دیموتھ کرونا رتنے ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کسل پریرا بھجی زیادہ دیر تک نہیں کھیل سکے اور تیسرے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ ٹیم تین رن کے اسکور پر ہی اوپننگ جوڑی آؤٹ ہو چکی تھی۔اوشکا فرنانڈو اور کشل مینڈس کے درمیان 59 رنوں کی ساجھیداری ہوئی اور پھر اینجلا میتھوج اور کشل مینڈس کے درمیان 71 رنوں کی ساجھیداری سے سری لنکا کی حالت اچھی ہوئی۔اوشکا فرنانڈو 49 اور کشل مینڈس 46 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر، مارک وڈ نے تین۔تین وکٹ لیے۔ عادل راشد نے دو وکٹ لیے۔غورطلب ہے کہ ورلڈ کپ میں سری لنکا کی دوسری جیت ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.