وزیراعظم کے ذریعہ تعریف کیے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے میری تعریف کی ہے۔میری ذاتی دشمنی سے کسی سے بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم سب سے عوام کے نمائندگی کرتے ہیں۔ بی جے پی بھی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہم اپنی آواز اٹھاتے ہیں اور وہ لوگ بھی ہیں۔ ہم پارلیمنٹ میں بات چیت کرتے ہیں نہ کہ جنگ۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیراعظم کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہوتا ہے۔ وزیراعظم اگر کسی کی تعریف کر تے ہیں تو اس کا کوئی غلط مطلب نہیں نکلنا چاہئے۔
واضح رہے کہ ادھیر رنجن چودھری 1999سے ہی پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہورہے ہیں۔انہوں نے ترنمول کانگریس کے امیدوار اپروا سرکار کو 80 ہزار ووٹوں سے ہراکر اس بار کامیابی حاصل کی ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب مغربی بنگال میں بی جے پی تیزی سے بڑی طاقت بن کر ابھری ہے ۔اس حالات میں بھی ادھیررنجن چودھری اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔