ETV Bharat / briefs

'پارٹی کے ہر عہدے پر کام کرنے کے لیے تیار ہوں' - ادھیررنجن چودھری

کانگریس پارٹی کے بہرام پور پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے لوک سبھا میں پارٹی کا رہنما مقرر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی کے ہرعہدے پرکام کرنے کے لیے تیار ہوں
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 4:40 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 4:59 PM IST

رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ 'میں پارٹی کا ایک معمولی رہنما ہوں۔ پارٹی کی جانب سے مجھے جو ذمہ داری ملے گی اسے نبھانے کے لیے تیار ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ 'پارٹی کی جانب سے مجھے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ اس کے باوجود میں تمام ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔'

مغربی بنگال میں کانگریس کے حالات پرانہوں نے کہا کہ' پورے ملک میں کانگریس کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ مغربی بنگال میں کانگریس کی پوزیشن بہتر ہونے کی امید ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیں کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔'

واضح رہے کہ ادھیر رنجن چودھری سنہ 1999 سے ہی پارلیمانی انتخابات میں منتخب ہورہے ہیں۔ انہوں نے ترنمول کانگریس کے امیدوار اپروا سرکار کو 80 ہزار ووٹز کے فرق سے ہراکر اس بار کامیابی حاصل کی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب مغربی بنگال میں بی جے پی تیزی سے بڑی طاقت بن کر سامنے آ رہی ہے۔ اس دوران بھی ادھیررنجن چودھری اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب رہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.