ETV Bharat / briefs

'میں بی جے پی نہیں چھوڑ رہا ہوں'

کرناٹک کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی یادگیر ملکا ریڈی کے بی جے پی چھوڑنے کی افواہ کے بعد انھوں نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بی جے پی نہیں چھوڑ رہا ہوں۔'

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 12:28 PM IST

'میں بی جے پی نہیں چھوڑ رہا ہوں'
'میں بی جے پی نہیں چھوڑ رہا ہوں'

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے ضرورت پڑنے پر اور ہائی کمان کے حکم پر استعفیٰ دینے کی بات کیا کہی کہ بی جے پی پارٹی میں موجود رہنماؤں کی پارٹی چھوڑنے کی افواہیں گشت کرنے لگی ہیں۔

کرناٹک کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی یادگیر ملکا ریڈی کے بھی پارٹی چھوڑنے کی شہر میں افواہیں اڑنے لگی جس کو دیکھتے ہوئے سابق ریاستی وزیر نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بی جے پی نہیں چھوڑ رہا ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ سے کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ غلط افواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں کورونا پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ حکومت نے مسلسل لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے کووڈ پر قابو پانے کی موثر انداز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس کا اعتراف کرنا نہایت ضروری ہے۔

ریاست میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں ملکا ریڈی کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔' میں سمجھتا ہوں وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اپنی میعاد مکمل کریں گے۔' اس موقع پر انہوں نے عوام سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

اس موقع پر کرناٹک بی جے پی کسان مورچہ کے سیکریٹری چندر شیکھر اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.