ETV Bharat / briefs

تاریخی ورثہ 'چارمینار' کی اسکیننگ - انفراسٹرکچرل ڈیزائن

جنوبی بھارت کے تاریخی شہر حیدرآباد کے تاریخی یادگار کو آنے والی نسلوں کیلئے تحفظ کی سمت میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے حیدرآباد کی پہچان اس عظیم ثقافتی ورثہ کی حامل عمارت کی ملٹی سنسنر ۔ اسکیننگ کا کام مکمل کرلیا گیا۔

تاریخی ورثہ 'چارمینار' کی اسکیننگ
author img

By

Published : Jun 15, 2019, 1:59 PM IST

اس کا مقصد ڈیجٹیل انداز میں اس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ شہر کی ایک کمپنی کی خدمات اس کے لیے حاصل کی گئی جس نے ملٹی سنسر، ملٹی۔پلیٹ فارمز اسکیننگ کا کام انجام دیا۔

گزشتہ ماہ چارمینار کی عمارت کی جنوب۔مغرب کی مینار کا ایک چھوٹا سا حصہ گر پڑا تھا۔ تلنگانہ حکومت کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے حیدرآباد کی ڈرون اسٹارٹ اپ کمپنی ٹیرا ڈرون انڈیا کی خدمات حاصل کرتے ہوئے چارمینار کے ڈیجٹیل انداز میں تحفط کیلئے اختراعی ٹکنالوجی کی فراہمی کی خواہش کی۔

اس کمپنی نے چارمینار کی اسکیننگ کی اور کئی ٹکنالوجیز بشمول ایئر گیپ منیجمنٹ کا استعمال کرتے ہوئے الٹرا سونک پلس ویلوسٹی ٹسٹنگ تکنیک، ٹرو کلر تری ڈی ماڈل کریشین ویثرول سنسر، تھرمل اسکیننگ اور لائیڈر تکنیک کے استعمال کے ذریعہ لائیڈر پروفائلنگ اینڈ ماڈل جنریشن کے ذریعہ اس مینار کی اسکینگ اور سروے کا کام کیا جس کا ایک حصہ حال ہی میں گر پڑا تھا۔

الٹرا پلس ویلوسٹی ٹسٹنگ تکنیک کے ذریعہ ایئر گیپ منیجمنٹ کا استعمال کرتے ہوئے کمپنی نے چارمینار کے الٹرا سونک پلس ویلوسٹی کا کام انجام دیا۔ اس تکنیک کااستعمال پلاسٹر اور چارمینار کی حقیقی عمارت کے مختلف حصوں کے درمیان دراڑوں کا پتہ چلانے کیلئے کیاگیا۔ ویثرول سنسر، ویثرول آر جی بی اسکین کے ذریعہ ٹرو کلر تھری ڈی ماڈل کریشن کا کام کرتے ہوئے اس عمارت کے اصل حصے کی تفصیلات کی ریکارڈنگ کی گئی ساتھ ہی اس کے حقیقی رنگ اور نظر آنے والی دراڑوں کا بھی پتہ لگایا گیا۔

تھرمل اسکینگ کا کام مختلف درجہ حرارت میں انجام دیاگیا۔ یہ کام عمارت کے مختلف حصوں میں کیاگیا تاکہ اس بات کی نشاندہی کی جاسکے کہ گرمی پر اس عمارت کی تیاری میں لگایاگیا مال کس طرح ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ لائیڈ تھری ڈی پروفائلنگ اور ماڈل جنریشن کا کام لائیڈر ٹکنالوجی کے ذریعہ انجام دیاگیا تاکہ یادگار کے موجودہ انفراسٹرکچرل ڈیزائن کو محفوظ رکھا جاسکے اور مستبقل میں ہونے والے مرمت کے کاموں کے لئے لے آوٹ تیارکیاجاسکے۔پولو سریدھر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیرا ڈرون انڈیا نے کہا کہ کمپنی نے کئی طرح کی ٹکنالوجی کا استعمال ایک ہی جگہ کیا اور محکمہ آثار قدیمہ کو بہ حیثیت مجموعی حل میں مدد دی ہے تاکہ اس عمارت کو محفوظ رکھاجاسکے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.