ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ریاست میں جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے مقصد سے بٹھنڈی علاقے کے چند مسلم افراد نے کثیر تعداد میں ہندو اور سکھوں کو افطار پارٹی کے لیے مدعو کیا
نمائندے نے بتایا اس افطار پارٹی میں ہندو اور سکھ مذہب کے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندو سکھ اور مسلم سب ایک ساتھ بیٹھ کر ایک ایسی تہذیب کا مظاہرہ کر رہے تھے جسے ہم گنگا-جمنی تہذیب کے نام سے جانتے ہیں اور جو بھارت کی پہچان ہے۔