ETV Bharat / briefs

'شاہراہ پر پابندی ختم کی جانی چاہیے'

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک کی نقل وحمل پر پابندی کے حوالے سے کہا ہے کہ 'شیوا کی سرزمین پر یاتریوں کا خیر مقدم مگر شاہراہ پر قدغن ختم ہونی چاہیے'۔

'شاہراہ پر پابندی ختم کی جانی چاہیے'
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 6:03 PM IST

ایک ٹویٹ میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ'گزشتہ 30 برسوں میں سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر انتخابات کے دوران پہلی بار سیول ٹریفک کی نقل وحمل پر پابندی عائد رہی، اب یاترا کے پیش نظر ایک بار پھر اس کو بند کیا گیا۔

مقامی لوگوں کی نقل وحمل پر پابندی کے حکم ناموں پر دستخط کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایک دن روز حساب آئے گا، ہم سرزمین شیوا پر یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن یہ کرفیو ختم ہونا چاہیے'۔

سینیئر صحافی نعیمہ مہجور نے سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر حکام کی طرف سے یاترا کے پیش نظر سال رواں کے دوران ہی دوسری بار پابندی عائد کیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ 'ماہ سرما میں 90 دن یاترا کے 40 دن، ٹرانسپورٹرز کے 10 دن اور ٹنل بند رہنے کے 15 دن اس کے بعد جموں کشمیر کے لوگوں کو 155 دن ہی زندہ رہنے کے لئے دیے جاتے ہیں'۔

بتادیں کہ سال رواں کے دوران سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر دوسری بار سیول ٹریفک کی نقل وحمل پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم ٹرین سروس کو پہلی بار یاترا کے پیش نظر معطل رکھا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.