ممبئی کے بی کے سی علاقے میں میٹرو پروجیکٹ کی ایک آفس میں افراتفری مچ گئی ایک اژدھا سانپ آفس کے اوپری حصے میں لپٹا ہوا تھا۔
جیسے ہی لوگوں کی نگاہ اس پر پڑی فورا آفس خالی کردی گئی اور سانپ پکڑنے والے کو بلایا گیا۔
سانپ پکڑنے والے شخص نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے موسم میں خطرناک جانداروں کا نکلنا لازمی ہے اسی لیے ایسے حالات میں آپ لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
ممبئی میں گذشتہ تین روز سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہیں۔حکومت نے اسکول اور کالجز کی چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔