ETV Bharat / briefs

قیدیوں کی سکیورٹی پیرول معاملے میں حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے کورونا وبا کے سبب جیلوں میں قیدیوں کی سکیورٹی اور انہیں پیرول پر چھوڑے جانے پر غور کیے جانے کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے حکومت سے چھ مئی تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے. ساتھ ہی جیل انسپکٹر جنرل کو اگلی سماعت پر ورچوئل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دی ہے.

UK high court
UK high court
author img

By

Published : May 3, 2021, 7:12 PM IST

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے کورونا وبا کے سبب جیلوں میں قیدیوں کی سیکیورٹی اورانہیں پیرول پرچھوڑے جانے پر غورکیے جانے کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے پیر کو حکومت سے چھ مئی تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی جیل انسپکٹر جنرل کواگلی سماعت پرورچوئلی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دی ہے۔

چیف جسٹس آرایس چوہان اورجج آلوک کمارورما نے ہریدوار کے رہائشی اومویر سنگھ کی جانب سے دائر پی آئی ایل پرسماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ ریاست کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، ہریدوار، دہرادون اورہلدوانی کی جیلوں میں یہ تعداد کئی سوگنا ہے۔

بہت زیادہ تعداد اور بھیڑ کے سبب کورونا وبا کی وجہ سے جیلوں کی سیکیورٹی کوخطرہ لاحق ہے۔ کئی قیدی اس وبا کاشکار ہوچکے ہیں۔ درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران قیدیوں کو پیرول پر رہاکئے جانے کے معاملے میں ریاست میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اورکمیٹی کے جائزہ کے بعد کچھ قیدیوں کو پیرول یا شارٹ ٹرم بیل پر رہاکیاگیا تھا۔

درخواست گزار کی طرف سے اس مرتبہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کورونا وبا کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر گزشتہ سال کی طرح قیدیوں کو پیرول یا شارٹ ٹرم بیل پر رہا کرنے پر غورکیا جاناچاہیے۔ ساتھ ہی قیدیوں کی حفاظت کے پیش نظر جیلوں میں حفاظتی اقدامات کئے جانے چاہیے ۔

درخواست گزار کے وکیل اجے ویرپنڈیر نے بتایا کہ معاملے کی سماعت کے بعد عدالت نے حکومت اورجیلوں کے انسپکٹر جنرل سے آئندہ چھ مئی تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

عدالت نے حکومت سے ریاست میں جلوں میں سیکیورٹی کے تعلق سے کئے گئے طبی اقدامات جیسے آکسیجن ٹینک، آکسیجن بیڈ، وینٹیلیٹر، پی پی ای کٹ، ماسک وگلبز سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.