ETV Bharat / briefs

دہلی میں ریمڈیسیور کی فراہمی کے لیے ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی

دہلی ہائیکورٹ نے آج مرکزی و ریاستی حکومتوں سے قومی دارالحکومت میں ریمڈیسیور ادویات کی قلت سے متعلق دریافت کیا۔ عدالت نے کووڈ مریضوں کے لیے تجویز کردہ ادویات کی مناسب مقدار میں عدم سپلائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

دہلی میں ریمڈیسیور کی فراہمی کےلیے ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 7:53 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ ریمڈیسیور صرف اسپتالوں کو ہی سپلائی کی جارہی ہے جس پر دہلی ہائیکورٹ نے کہا کہ بیڈ کی کمی کی وجہ سے جن مریضوں کو اسپتالوں میں شریک نہیں کیا جارہا ہے ایسے مریض کس طرح ریمڈیسیور حاصل کرسکتے ہیں۔

دہلی حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ انوج اگروال عدالت میں حاضر ہوئے۔ عدالت نے انوج اگروال سے دہلی میں دواؤں کی قلت سے متعلق دریافت کیا جس پر انہوں نے کہا کہ دہلی میں فارما کمپنیاں نہیں ہیں جبکہ ریاست کو دوسری ریاستوں سے دوائیں سپلائی ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ فروری کو بڑی مقدار میں دواؤں کا ذخیرہ خراب ہوگیا تھا کیونکہ ڈاکٹرز کی جانب سے ایسی دوائیں تجویز نہیں کی جارہی تھیں۔

تاہم عدالت نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ اس دوا کو ڈاکٹرز کی جانب سے بڑے پیمانہ پر تجویز کیا جارہا ہے۔ دہلی کورٹ نے دواؤں کی مناسب مقدار میں فراہمی پر زور دیا اور حکومت کو اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

وہیں سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی خطرناک لہر کے پیش نظر عدالتوں اور ٹریبونل میں اپیل کی مدت میں 14 مارچ کے بعد اگلے حکم تک توسیع کردی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اے ایس بوپنا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ کورونا وائرس کی خطرناک لہر کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ اس لئے، 14 مارچ 2021 کو ختم ہونے والی اپیل کی حد کو اگلے حکم تک بڑھا یا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.