ترنمول کانگریس چھاتر پریشد پر الزام ہے کہ اس کے ممبران یونیورسٹی میں نسلی امتیاز پر مبنی ریمارکس دیے ہیں۔
اب پورے معاملے میں وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
تاہم ممتابنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کے طلباء ونگ نے اس الزامات کی تردید کی ہے۔جن چار شعبوں کے سربراہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سبیہ ساچی رائے چودھری کو استعفیٰ سونپا۔
انہوں نے الزام عاید کیا ہے کہ یونیورسٹی کے غیر ٹیچنگ عملہ نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔
ترنمول چھاترپریشد نے کہا کہ ان کے خلاف جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں اور یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ پریشد نے پروفیسروں کے ذریعہ پابندی سے کلاس نہ لینے پر آواز اٹھائی تھی۔