بالی وڈ کے موگیمبو امریش پوری کی آج 87ویں یوم پیدائش ہے۔ امریش پوری کی پیدائش 22 جون 1932 میں بھارتی ریاست پنجاب کے جالندھر میں یوئی تھی۔
امریش پوری کا انتقال 12 جنوری 2005 میں 72 برس کی عمر میں ہوا تھا۔
امریش پوری نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 1971 میں 'ریشما اور شیرا' فلم سے کیا تھا۔ بالی وڈ میں ولن کے کردار کی ان کی ایک الگ شخصیت تھی۔
امریش پوری ہیروں کے طور پر کام کرنا چاہتے تھے، لیکن پروڈیوسرز نے انہیں ولن کے رول میں کاسٹ کیا۔ مشہور فلم 'مسٹر انڈیا' کے کردار 'موگیمبو' سے انہیں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔
آج امریش پوری کی یوم پیدائش کے موقعے پر کچھ فلمی ڈائلگز نیچے درج کیے جا رہے ہیں۔
1۔ جا سمرن جا، جی لے اپنی زندگی
فلم 'دل والے دلہنیا لے جائنگے' مشہور فلم ہے۔ اس فلم کا یہ ڈائیلاگ عام زندگی میں آج بھی بہت لوگ بولتے ہیں۔
2۔ موگیمبو خوش ہوا
فلم 'مسٹر انڈیا' میں امریش پوری نے موگیمبو کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کا ڈائیلاگ 'موگیمبو خوش ہوا' نے امریش پوری کو فلم انڈسٹری میں سب سے بڑے ولن کے طور پر پہنچان دلائی۔
3۔آؤ کبھی ہویلی پر
'نگینا' فلم کے اس ڈائلاگ کو آج بھی لوگ مزاحیہ طور پر استمال کرتے ہیں۔
4۔ اتنے ٹکڑے کروں گا کہ تو پہچان نہیں سکے گا
سوپر ہٹ فلم 'غدر: ایک پریم کتھا' میں سنی دیول کے خلاف امریش پوری نے اس کردار میں جان ڈال دی تھی۔