ETV Bharat / briefs

حلوے کی روایتی رسم کے ساتھ شروع ہوا بجٹ کی پرنٹنگ کا عمل - بجٹ دستاویز کی چھپائی کا عمل شروع

حلوے کی روایتی رسم کے ساتھ سنیچر کے روز مالی برس 20۔2019 کے لیے عام بجٹ کی تیاری اور بجٹ دستاویز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا۔

حلوے کی روایتی رسم کے ساتھ شروع ہوا بجٹ کی پرنٹنگ کا عمل
author img

By

Published : Jun 23, 2019, 4:04 AM IST

Updated : Jun 23, 2019, 4:16 AM IST

سترہویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد پارلیمنٹ کا اجلاس 17 جون سے شروع ہوچکا ہے جو 26 جولائی تک چلے گا۔ اس دوران پانچ جولائی کو عام بجٹ پیش کیا جائے گا۔ چار جولائی کو اکنومک سروے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس برس عام انتخاباب ہونے کے سبب حکومت نے یکم فروری کو مالی سال 20۔2019 کے لیے عبوری بجٹ پیش کیا تھا۔

نارتھ بلاک واقع وزارت مالیات میں آج حلوے کی روایتی رسم ہوئی۔ وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے فیتا کاٹ کر رسم کی شروعات کی اور وزارت کے ملازمین میں حلوہ تقسیم کیا۔

متعلقہ ویڈیو

اس رسم کے ساتھ ہی بجٹ کی تیاری اور چھپائی سے راست طور پر وابستہ افسران اور ملازمین لوک سبھا میں بجٹ پیش کیے جانے تک وہیں قیام کریں گے۔ وہ کسی سے بھی مل نہیں پائیں گے اور اپنے فون بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کئے جانے کے بعد ہی انہیں باہر جانے کی اجازت ہوتی ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر، خزانہ کے سکریٹری سبھاش چندر گرگ، ریوینیو سکریٹری بھوشن پانڈے، مالیاتی خدمات کے سکریٹر راجیو کمار، وزارت کے افسران اور بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ملازمین موجود تھے۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
Last Updated : Jun 23, 2019, 4:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.