رواں برس گیا سے 241 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
انتظامیہ کے ذریعہ عازمین کی ٹیکہ کاری پر مقرر کئے گئے ڈاکٹر ندیم نے بتایا کہ افریقن ممالک کے عازمین کے ذریعہ منانزائٹس کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے اسی لیے اس کا ٹیکہ ضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گیا ہوائی اڈے سے رواں برس حج کی پرواز کا سلسلہ 4 جولائی سے شروع ہوگا جو 14 جولائی تک جاری رہے گا۔