اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارك نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق مسٹر گوٹریس نے ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار کنبوں کے علاوہ نائجیریا کی حکومت اور عوام کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حملے میں زخمی افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش ظاہر کی۔
مسٹر گوٹریس نے امید ظاہر کی ہے کہ حملے کے قصورواروں کو جلد پکڑ کر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گوٹریس نے دہشت گردی اور پر تشدد انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں نائجیریا کی حکومت کے تیئں یکجہتی ظاہر کی۔
نائجیریا کے صوبہ بورنو میں اتوار کو ہوئے تین خودکش حملوں میں کم از کم 30 افراد کی موت ہو گئی تھی اور 42 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے مشتبہ دہشت گردوں نے فٹ بال شائقین کے درمیان یہ آئی ای ڈی دھماکے کیے۔