گجرات میں لوک سبھا الیکشن کی بھروچ سیٹ بے حد اہم ہے کیوں کہ وہاں سے کانگریس نے شیرخان پٹھان کو میدان میں اتارا ہے جبکہ بی جے پی نے منسکھ وسواساکو میدان میں اتارا ہے۔
واضح رہے کہ منسکھ وسواسا گذشتہ پانچ بار سے مسلسل اس سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'میں پانچ بار سے مسلسل جیت رہاہوں اس لیے اس بار بھی بھروچ کی عوام ہمارے ساتھ ہے۔
بھروچ سیٹ کی کاؤنٹنگ بھی کے جے پولی ٹیکنیک کالج میں شروع ہوگئی ہے، اس کاؤنٹنگ سینٹر پر آٹھ سو سے زائد پولیس اہلکار کار تعینات کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ساتھ اسٹرانگ روم کی مکمل سکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی میں کی جارہی ہے۔