ETV Bharat / briefs

گاندھی خاندان کو ایس پی جی سکیورٹی نہیں ملے گی

مرکزی حکومت نے گاندھی خاندان کے افراد سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں تعینات ایس پی جی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گاندھی خاندان کو ایس پی جی سکیورٹی نہیں ملے گی
author img

By

Published : Nov 8, 2019, 11:51 PM IST

اب انہیں سی آر پی ایف کے کمانڈوں کی نگرانی میں زیڈ پلس سیکورٹی نہیں دی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے ایک افسر نے آج بتایا کہ گاندھی خاندان کے افراد کی سیکورٹی کا نظم اور ان کی جان کو خطرے کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں سے بھی اس سلسلے میں معلومات حاصل کی گئی ہے۔ جائزہ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ گاندھی خاندان کو ابھی کسی طرح کا براہ راست خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب گاندھی خاندان کے افراد کے سیکورٹی کی ذمہ داری سی آر پی ایف کے کمانڈو دستے کو سونپی جائے گی انہیں زیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی دی جائے گی۔

ایس پی جی کی تشکیل وزیر اعظم سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندانوں کی سلامتی کے لیے خصوصی فورس کے طورپر کیا گیا تھا۔ ایس پی جی میں تقریباً تین ہزار افسر ہیں۔ اس فیصلہ کے نافذ ہونے کے بعد ایس پی جی کے پاس غالباً صرف وزیر اعظم کی سیکورٹی کی ذمہ داری رہ جائے گی۔

وزارت داخلہ نے حال ہی میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی ایس پی جی سیکورٹی کو واپس لے کے انہیں زیڈ پلس سیکورٹی د ی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.