اس میٹنگ میں وزیر اعلی نتیش کمار، نائب وزیر اعلی سوشیل کمار مودی، وزیر تعلیم کرشن پرساد ورما، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری عامر سبحانی وغیرہ نے شرکت کی۔
گورنر نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تعلیمی پالیسی تیار ہوچکی ہے ایسے میں ضرورت ہے کہ بہار میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ اقدام کریں۔
سوشیل کمارنے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کالج اور یونیورسٹی میں خالی اسامی کو پر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ آئندہ برس تک 8 ہزار پروفیسرز کی بحالی کی جائے گی۔
ریاست کے وزیر تعلیم کرش نندن پرساد ورما نے کہا کہ گورنر کی رہنمائی میں اعلی تعلیم کے شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اس کی بہتری کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں دوسرے شعبوں کی طرح تعلیمی شعبے میں بھی بہتری آرہی ہے۔