نصرت جہاں اپنی شادی کی وجہ سے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں حلف نہیں لے سکی تھی۔ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان گلابی اور سفید ساڑی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئی۔
نصرت جہاں نے حلف لینے کے السلام علیکم کہتے ہوئے بنگلہ زبان میں حلف لیا۔انہوں نے کہاکہ وہ عوام کی خدمت کرنے کے لیے سیاست میں قدم رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں دیدی ممتابنرجی سے بے حد متاثر ہوں اور ان کے کہنے پر ہی سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔میں ان کی طرح لوگوں کی فلاح اور بہبود کے لیے کام کروں گی۔
نصرت جہاں نے جے ہند، وندے ماترم اورجے بنگلہ کہتے ہوئے اپنی تقریر ختم کیا۔ جادب پور سے ترنمول کانگریس سے نومنتخب رکن پارلیمان ممی چکرورتی نے بھی حلف لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رکن پارلیمان نصرت جہاں نے مشہور تاجر نکھل جین کے ساتھ ترکی کے شہربوڈروم میں شادی کی ہے۔