عظیم الشان رتھ یاترا 4 جولائی کو احمد آباد کے جمالپور علاقے میں موجود جگن ناتھ مندر سے نکالی جائے گی۔
رتھ یاترا میں ہندوؤں کے علاوہ مسلمان بھی شامل ہوتے ہیں جو قومی یکجہتی کی ایک بہترین مثال ہے۔
اس موقع پر مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کےلیے مسلم برادری کی جانب سے شاندار چاندی کا رتھ، جگن ناتھ مندر میں پیش کیا جاتا ہے۔
جگن ناتھ یاترا، قومی یکجہتی کی بہترین مثال چاندی کا رتھ پیش کرنے والے روف بنگالی نے کہا کہ وہ پچھلے 20 سال سے رتھ جگن ناتھ مندر میں پیش کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ملک میں امن وامان اور بھائی چارگی کا ماحول کو بنانا ہے۔اس تعلق سے جگن ناتھ مندر کے مہنت دلیپ داس مہاراج جی نے کہا کہ برسوں سے رتھ یاترا کے موقع پر مسلم برادری کے لوگ ہمیں یہ چاندی کارتھ دیتے ہیں جس کے لیے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔