ETV Bharat / briefs

مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دینے کامطالبہ

راجیہ سبھا رکن پارلیمان ڈاکٹر سید نصیر حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتوں کو سیاست میں تقویت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اقلیتوں کو سیاست میں تقویت دینا وقت کی ضرورت
author img

By

Published : Mar 22, 2019, 9:58 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں عام انتخابات کے پیش نظر اقلیتی طبقوں میں خاص طور پر مسلم سماج میں سیاسی اعتبار سے مسلم نمائندگی کے فقدان کے متعلق باتیں ہورہی ہیں اور قومی سطح کی سیکولر پارٹیوں سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلمانوں کو آنے والے الیکشن میں ٹکٹ دے کر مستحکم بنائیں۔

اقلیتوں کو سیاست میں تقویت دینا وقت کی ضرورت

ڈاکٹر نصیر حسین کا کہنا ہے کہ سیکولر پارٹیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ساری طاقت اقلیتی امیدواروں کو انتخابات میں کامیاب کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سطح کی سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اقلیتوں کو محض ٹکٹ ہی نہ دیں بلکہ انہیں اپنے تمام تر وسائل، کیڈر، رہنماؤں کے پشت پناہی سے کامیاب بھی کریں۔

انہوں یہ بھی کہا کہ مسلم رہنماؤں کا بھی یہ فریضہ ہے کہ وہ ان تمام امیدواروں کی ہر ممکن مدد کریں اور مسلم قیادت کو آگے بڑھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سوچ کہ اقلیتی امیدوار جیت نہیں سکتے یہ نامناسب ہے اور ایسے منطق کو ہم مان کر چلیں تو وہ دن دور نہیں کہ شمالی ہند کے چند ریاستوں کی طرح اقلیتوں کو خاص کر مسلمانوں کو ٹکٹ ہی نہ دیے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ریاست کے 16 اضلاع کے ضلع پنچایت میں ایک بھی نمائندے نہیں ہیں۔

Intro:اقلیتوں کو انتخابی سیاست میں تقویت دینا وقت کی اہم ضرورت - ڈاکٹر سید نسیر حسین، ایم. پی. راجیہ سبھا

Body:اقلیتوں کو انتخابی سیاست میں تقویت دینا وقت کی اہم ضرورت - ڈاکٹر سید نسیر حسین، ایم. پی. راجیہ

سیکولر پارٹیوں کی یہ ذمیداری ہے کہ وہ اپنی ساری طاقت لگاکر اقلیتی امیدواروں کو انتخابی سیاست میں کامیاب کرائیں - ڈاکٹر سید نسیر حسین ،ایم. پی. راجیہ سبھا

بنگلور: 2019 کے عام انتخابات کے پیش نظر ریاست بھر میں اقلیتی طبقہ میں، خاص طور پر مسلم سماج میں سیاسی اعتبار سے مسلم نمائندگی کے فقدان کے متعلق باتیں ہورہی ہیں اور قومی سطح کی سیکولر پارٹیوں سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلمانوں کو آنے والے الیکشن میں ٹکیٹس دیں.

اس موضوع کے متعلق ایک خصوصی ملاقات کے دوران حالی راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید نسیر حسین نے کہا کہ؛ جو قومی سطح کی سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اقلیتوں کو صرف ٹکیٹ ہی نہ دیں بلکہ انہیں اپنے تمامتر وسایل، کیڈر، لیڈران کے پشت پناہی سے جتانے کا کام بھی کریں. انہوں یہ بھی کہا کہ مسلم سیاسی لیڈران کا بھی یہ فریضہ ہے کہ وہ ان امیدواروں کا ہر ممکن تعاون کریں اور مسلم قیادت کو آگے بڑھائیں.

ڈاکٹر سید نسیر حسین نے اس بات سے کلی طور پر اختلاف کیا کہ اقلیتی امیدوار انتخابی سیاست میں کامیاب نہیں ہوسکتے. انہوں نے کہا کہ ایسا منطق و سوچ سراسر غلت ہے. انہوں نے سوال کیا کہ کیا ریاست بھر کے پورے 28 پارلیمانی حلقوں میں ہم کامیاب ہو رہے ہی؟ کیا کل 224 اسمبلی حلقوں میں ہمارے سارے نمائندے کامیاب ہورہے ہیں؟ڈاکٹر نسیر نے مزید کہا کہ ایسی سوچ کہ اقلیتی امیدوار جیت نہیں سکتے یہ غیر درست دعویٰ ہے اور ایسے منطق کو ہم مان کر چلیں تو وہ دن دور نہیں کہ شمالی ہند کے چند ریاستوں کی طرح اقلیتوں کو خاص کر مسلمانوں کو ٹکیٹس ہی نہ دیے جائیں.

ڈاکٹر نسیر نے اس بات پر افسوس جتایا کہ ریاست کے 16 اضلاع کے ضلع پنچایت میں ایک بھی نمائندہ نہیں ہے.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.