ETV Bharat / briefs

گوڑ بنگا یونیورسٹی کے ڈین کی کورونا سے موت - گوڑبنگا یونیورسٹی

مالدہ ضلع میں واقع گوڑ بنگا یونیورسٹی کے ڈین بکاش رائے کی 52 برس کی عمر میں کورونا سے موت ہو گئی۔

Dean died due to Corona
Dean died due to Corona
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 3:41 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں پوری ریاست آچکی ہے.

مغربی بنگال کا ایک بھی ایسا ضلع نہیں ہے جو کورونا وائرس کی زد میں نہ ہو. کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے.

ان دو اضلاع میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے. اس بیماری سے موت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے.

مالدہ ضلع میں واقع گوڑ بنگا یونیورسٹی کے ڈین بکاش رائے کی کورونا سے موت ہو گئی. ان کی عمر 52 برس تھی.

گوڑ بنگا یونیورسٹی کے ڈین بکاش رائے چار دن سے بیمار تھے. کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں مالدہ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

پرائیویٹ ہسپتال میں چند دنوں تک زیر علاج گوڑ بنگا یونیورسٹی کے ڈین بکاش رائے کی آج کورونا سے موت ہو گئی.

ریاستی محکمہ تعلیم اور گوڑ بنگا یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے.

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16 ہزار نئے کیسز آئے اور 68 لوگوں کی موت ہوئی.

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ساڑھے سات لاکھ پر پہنچ چکی ہے جبکہ گیارہ ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہوئی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.