ETV Bharat / briefs

'جی7 انفرا اسٹرکچر پروجیکٹ، چین کے بی آر آئی کا متبادل' - چین کا بی آرآئی پروجیکٹ

بائیڈن نے کہا،’’ہم نے ترقی پذیر دنیا میں بنیادی ڈھانچے کے لئے موجود 40- ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی ضروت کو پورا کرنے میں مدد کے لئے جی7 میں ایک اہم عزم کیا ہے۔

'جی7 انفراسٹریکچر پروجیکٹ، چین کے بی آر آئی کا متبادل'

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 11:19 AM IST

امریکی صدر جوبائیڈن نے اتوار کو کہا کہ جی7 کے نئی بنیادی ڈھانچہ کی پہل ترقی پذیر ممالک کے لئے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹیو (بی آر آئی) سے بہتر متبادل ہوگا۔

بائیڈن نے پریس کانفرنس میں کہا،’’ہم نے ترقی پذیر دنیا میں بنیادی ڈھانچے کے لئے موجود 40- ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کے لئے جی7 میں ایک اہم عزم بھی کیا ہے۔ میں نے ایک نظریہ سامنے رکھا ہے جو عالمی شراکت داری کے لئے ہے۔ چین کی اپنی بیلٹ اینڈ روڈ پہل ہے، اور ہمیں لگتا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک اور زیادہ مساوی طریقہ ہے۔

چین نے تقریباً 70 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں میں کئی بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹس کی مالی اعانت کے ذریعے اپنی معاشی طاقت اور سیاسی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے 2013 میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حکمت عملی کو اختیار کیا۔

بی آر آئی کو کئی سہ ماہی میں دیکھا گیا ہے کہ قرض کے بنیادی ڈھانچے کے کئی سودے ہوئے ہیں، جو چین کے جیو اسٹریٹجک عزائم کو آگے بڑھاتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.