ETV Bharat / briefs

سونوسود سے کیا ہوا وعدہ پورا، ضرورت مند کو نوکری دی

کورونا وبا نے انسانیت کے سامنے ایک غیرمتوقع بحران پیداکردیا ہے۔ ساتھ ہی اس بحران نے یہ بھی دکھادیا ہے کہ دنیا لوگوں کے دکھ درد کو دورکرنے کے لئے ہرممکن مدد میں مصروف لوگوں کے دم پر ہی چل رہی ہے۔

سونوسود سے کیا وعدہ پورا کیا، ضرورت مند کو نوکری دی

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 6:52 PM IST

Updated : Jun 5, 2021, 7:08 PM IST

دہلی کے اوم بالاجی آٹوموبائیل کے وکاس دیشوار بھی ایسے ہی لوگوں میں سے ہیں، جنہوں نے اس مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مددکی ہے۔ حال ہی میں وکاس نے اداکارسونوسود سے کیا وعدہ پوراکرتے ہوئے ایک اورضرورت مند کو روزگار دستیاب کرایا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہواتھا، جس میں سونوسود اپنے پاس مدد کے لئے آئے نہال چند نامی شخص کی مشکلیں دورکرنے کایقین دلاتے ہیں۔ اسی دوران وہ نہال چند کے لئے ملازمت کا انتظام کرانے کے لئے اپنے جاننے والے وکاس دیشوار کوفون کرتے ہیں۔ فون پر ہی وکاس نے سونوسود کو اس شخص کی مدد کایقین دلایاتھا اور اب اس وعدہ کو پورا کردیا ہے۔

دراصل سونوسے ملے یقین کے ساتھ حال ہی میں نہال چند نے دہلی پہنچ کر وکاس سے ملاقات کی۔ یہاں پہنچتے ہی وکاس نے نہ صرف انہیں اپنی کمپنی اوم بالاجی آٹوموبائیل میں نوکری دی بلکہ ان کی رہائش کا انتظام بھی کیا ہے۔ اس کے بعد سونوسود سے نہال کی بات کرواکر ان کی تشویشات کو بھی دورکیا۔ وکاس نے اس وبا کے دوران کئی ضرورت مندوں کی مددکی ہے اورساتھ ہی کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران ملک گیر لاک ڈاون کے وقت سے ہی مشکل وقت سے گزررہے لوگوں کے مسیحا بن کرسامنے آئے سونوسود کی مہم میں بھی ان کا تعاون کررہے ہیں۔

وکاس کہتے ہیں، ’’یہ وقت تمام لوگوں کے لئے ایک سانحہ بن کر آیاہے۔ اس وقت ہم سبھی کا یہ فرض بنتاہے کہ ہم مجبور اورضرورت مند لوگوں کی مددکریں اورایک دوسرے کا سہارابن کر انسانیت کو بچانے میں ایک فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

Last Updated : Jun 5, 2021, 7:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.