ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں: سابق رکن اسمبلی کا زیر تعمیر 'القریش قبرستان' کا دورہ - میئر طاہرہ شیخ

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں بڑھتی ہوئی مسلم آبادی کے پیش نظر قبرستانوں کی سخت ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ دور دراز اور مضافات کے علاقوں سے مسلمان اپنے مرحومین کے جنازے کو بڑا قبرستان اور عائشہ نگر قبرستان میں سپرد خاک کرنے کے لئے لایا کرتے ہیں اور انہیں اس وقت تکالیف کا سامانا کرنا پڑتا ہے۔ بارش کے ایام میں زیادہ تکالیف درپیش ہوتی ہیں۔

Al quraish qabristan
Al quraish qabristan
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 10:55 PM IST

میئر طاہرہ شیخ نے چاروں پربھاگ میں جنازہ گاڑیوں کی خدمات مفت فراہم کرنے کا آغاز کیا لیکن اس سے قبل ہی 2012 میں میئر طاہرہ شیخ رشید نے شہر کے مشرقی حصہ سروے نمبر 107 پوارواڑی علاقے میں نئے قبرستان کی تعمیر کیلئے ساڑھے سات ایکڑ قطعہ اراضی کی جگہ ایکوائر کی اور قریش برادری کے زمین مالکان سے سرکاری دام میں زمین خرید کر قبرستان کی تعمیر کو شروع کردیا۔

تقریباً 93 لاکھ تخمینہ سے اس قبرستان کی زمین سمیت تعمیری کام کو منظوری دی گئی جس کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے۔ اس ضمن میں کانگریس کے سینئر کارپوریٹر و ہاؤس لیڈر اسلم انصاری نے بتایا کہ القریش قبرستان میں جنازہ ہال کے علاوہ دیگر بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے سابق میئر شیخ رشید سے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا اور آج اسی مناسبت سے قریش برادری کے نمائندہ افراد پر مشتمل ایک وفد نے آصف شیخ کی قیادت میں قبرستان کا دورہ کیا اور یہاں جاری تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔

اس قبرستان میں مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے تعمیری کاموں کی اشد ضرورت محسوس ہورہی ہے جس پر آصف شیخ نے بتایا کہ یہاں سیمنٹ روڈ، الیکٹرک تار، پول، لائٹ لگانے، قبرستان کیلئے خوبصورت گیٹ، پانی کی ٹنکی،پینے کے پانی کا نظم، وضو خانہ،طہارت خانہ و دیگر بنیادی کاموں کی تعمیر کرنے کیلئے اس بجٹ میں فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ میئر سے کیے ہیں۔ اور ان کاموں کی ایک فہرست تیار کر بجٹ میں شامل کی جائے گی تاکہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.