اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، غیر معیاری کھانوں کے سبب ہر سال 4 لاکھ 20 ہزار افراد کی موت ہورہی ہے۔
راوں برس کے فوڈ سیفٹی کے دن کا عنوان 'صاف غذا۔ ہر ایک کی ذمے داری' ہے۔ یعنی صاف غذا کو یقینی بنانے میں ہر شخص کا رول اہم ہوتا ہے۔
فوڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ نے عوام کو چند تجاویز پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جن میں سے ہاتھوں کو ہمیشہ صاف رکھنا، پکوان کے دوران چیزوں کو مکمل طور پر پکانا، کھانے پینے کے اشیا کو صاف ستھری جگہ رکھنا، کچن کو صاف ستھرا رکھنا، کھانے کو بناتے وقت صاف پانی استمعمال کرنا جیسے کام شامل ہیں۔
فوڈ سیفٹی صرف کھانے کی تیاری کے وقت ہی نہیں بلکہ فصل کی کٹائی سے لے کر، فصلوں کی منتقلی، گودام میں رکھنے، اس کو تیاری کے لیے لے جانے، دکانوں سے گھر تک کے ہر مرحلے میں کھانے پینے کے اشیا کو صاف رکھنا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق، سالانہ فوڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کے سبب 60 کروڑ افراد مختلف بیماریوں کے شکار ہوتے ہیں۔
ریستورانوں میں ملنے والے کھانے میں برگر اور چپس جیسے فاسٹ فوڈ سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔