دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے آئندہ ہفتے ہونے والی جی 20 اجلاس میں شرکت سے قبل ایک میٹنگ بدھ کی شام کو کی تھی۔
واضح رہے کہ یہ میٹنگ جی 20 اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر بلائی گئی تھی۔
اس میٹنگ میں مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل، ٹیلی کام اور وزیر قانون روی شنکر پرساد، وزیرخارجہ ایس جے شنکر، سمیت متعدد سینیئر رہمناؤں نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ جی 20 اجلاس آئندہ ہفتے جاپان کے شہر اوساکا میں منعقد کی جائے گی، جہاں تجارت سمیت عالمی معاشیات پر کے موضوع پر بحث کی جائے گی۔