عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت کیے گئے جب شام کی سرحد کے قریب شہر القائم سے فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گزر رہا تھا، تب ہی وہاں ایک گاڑی میں موجود شدت پسندوں نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔
جس کے جواب میں فوج نے فضائی حملے کر کےپانچ شدت پسندوں کو مار گرایا۔ اس حملہ میں شدت پسندوں کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔
قابل غورہے کہ سال 2017 میں عراقی فوج کی جانب سے ملک کے اسلامک اسٹیٹ سے آزاد ہونے کے اعلان کے بعد صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔عراقی فوج ملک کے مغربی حصوں کے علاوہ شام سے ملحق سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے مہم چلا رہی ہے۔