کولکاتا اور اس کے اطراف میں آج شام موسلا دھاربارش کے ساتھ ریاست میں مونسون نے دستک دے دیا ہے۔ مونسون کی پہلی بارش سے لوگوں کو بڑی راحت ملی۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق مغر بی بنگال میں مونسون نے دو تاخر سے دستک دیا ہے ۔ اس کے باوجود اس مر تبہ ریاست میں تشفی بخش بارش ہونے کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مونسون کے پہلے ہفتے میں معمول کے تحت بارش ہو گئی۔اس کے بعدبیشتر اضلاع میں مسلسل بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کولکاتا اورا س کے اطراف کے ساتھ ساتھ جنوبی بنگال کے مختلف مقامات پر زوردار بارش ہو ئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران ساحلی ضلع جنوبی 24پرگنہ میں موسلادھاربارش کے ساتھ ساتھ طوفان آنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق مونسون کے پہلے 15 دنوں کی پیشنگوئی ہے۔اس کے بعداس میں تبدیلی کا امکان ہے۔