ETV Bharat / briefs

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں فرزندان توحید کا ہجوم - رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں فرزندان توحید کا ہجوم

رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ملک بھر میں مسلمانوں نے شدید گرمی کے باوجود مکمل احترام کے ساتھ منایا۔

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں فرزندان توحید کا ہجوم
author img

By

Published : May 10, 2019, 8:15 PM IST

ماہ رمضان کا آج پہلا جمعہ ہے۔ جمعہ کی فضیلت ویسے تو عام دنوں میں بھی ہے لیکن رمضان المبارک میں اس کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں رمضان المبارک بھی ایک ہے۔ عالم اسلام میں جتنے بھی مسلمان بالغ مرد و خواتین ہیں، سبھی پر رمضان المبارک کے روزے فرض ہیں۔

اس ماہ میں عبادت کرنے کا ثواب دیگر 11 ماہ کی عبادت سے کہیں زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان میں مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ خواہ وہ چھوٹے بچے ہوں، مرد ہوں یا بزرگ ہوں۔

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں فرزندان توحید کا ہجوم

درگاہ دادامیاں شاہ رضا مسجد کے امام نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'رمضان المبارک کے جمعہ کا خاص اہتمام لوگوں کو رکھنا چاہیے کیونکہ اس کی بڑی فضیلت ہے۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'رمضان کے روزے فرض ہیں، اس ماہ میں خوب عبادت کرنا چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سال کے 11 مہینے عبادت نہ کریں بلکہ ہمیشہ اللہ کی عبادت کرنا چاہیے اور ہر برے کام سے بچنا چاہیے۔

رمضان ماہ صرف فاقہ کشی کا نام نہیں ہے بلکہ رمضان میں ہاتھ، پیر، پیٹ، ناک، آنکھ، منہ سبھی کا روزہ ہوتا ہے۔ ہر بری چیز، بری عادت سے دور رہنے کا نام روزہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.