ترنمول کانگریس کے سابق رہنماشوبھن چٹر جی نے کہاکہ گزشتہ شام مغر بی بنگال کے شہری ترقیاتی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے موجودہ مئیر فرہاد حکیم نے مجھے فون کیا اور پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کی بات کہی۔
شوبھن چٹرجی کے مطابق فرہاد حکیم میرے دوست ہیں۔
انہوں نے فون کرکے کہاکہ شوبھن دیکھو پارٹی کی حالت بہت خراب ہے۔ اگر تم جلد سے جلد پارٹی جوان کرلیتے ہو تو پارٹی کے حق میں بہتر ہوگا۔
دوسری طرف ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ شوبھن چٹر جی میرے قریبی دوست ہیں۔ ایک دوست دوسرے دوست کو فون کر ہی سکتا ہے۔
فرہاد حکیم نے کہاکہ دودوستوں کے درمیان ہونےو الی بات چیت کو میڈیا کے سامنے لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسی کوئی بات ہے کہ آ نے والے دنوں میں تو سب کو پتہ چل ہی جائے گا۔