محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ تقریبا آدھے گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
رسوئی گیس کے سلنڈر میں دھماکے کے بعد آگ تیزی سے علاقے میں پھیل گئی۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ آگ سے آس پاس کی بہت سی دوسرے جھونپڑیوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔اگرچہ ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
آگ لگنے کے بعد کئی گھنٹوں تک اس راستے پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔