جموریہ کے 12 نمبروارڈ میں واقع بسکٹ کارخانے میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔کارخانے میں کام کرنے والے مزدوروں نے سامان نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
فائربریکیڈ کے پانچ انجن جائے وقوع پرپہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پرقابوپایا۔گائربریکیڈ کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کارخانے میں آگ لگی ہے۔
فا ئر بریگیڈ عملہ کے مطابق کارخانے میں آگ پر قابو پانے کے لیے آلات موجود نہیں تھے۔اس کی وجہ سے آگ بھیانک شکل اختیار کرلیْ
انہوں نے مزیدکہاکہ کارخانے کے مالک کے خلاف لاپرواہی کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بسکٹ کارخانے میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔فائربریگیڈ کی جانب سے کارخانے کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے۔اس پر کارروا ئی کی جا رہی ہے۔