گوگجی باغ سرینگر میں واقع معروف اور قدیم کالج امرسنگھ کالج کے ایڈمیشن بلاک جس میں ایڈمنسٹریشن بلاک بھی قائم ہے، کی تین کمروں پر مشتمل یک منزلہ عمارت میں جمعہ کے روز آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں طلاب کے ایڈمشن ریکارڈ اوردوسرے ریکارڈ کو نقصان پہنچا۔
![سرینگر کے امرسنگھ کالج کے ایڈمیشن بلاک میں آگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/2839598_390_db12d566-61f7-4395-ab11-54c36fe01f0f.png)
کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہین نے واقعے کی تصد یق کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے تمام ایڈمیشن ریکارڈ کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بلاک میں ایڈمیشن ریکارڈ اور دوسرے دستاویز تھے جو آگ سے تباہ ہوئے ہیں۔
کالج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس بلاک میں سیکشن آفیسر اور دوسرے ملازمین کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوئی ہیں۔
دریں اثنا کالج انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کیا ہے۔