ETV Bharat / briefs

کنڈا اخبار کے ایڈیٹرکے خلاف مقدمہ درج - KUMARA SWAMI

جےڈی ایس رہنما پردیپ گوڑا کی شکایت پر کنڈا اخبار وشواونی اور اسکے ایڈیٹر وشویشور بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

KARNATAK
author img

By

Published : May 28, 2019, 9:32 AM IST

پردیپ گوڑا نے الزام لگایا ہیکہ مذکورہ اخبار نے 25 مئی کو کرناٹک کے وزیراعلی کمارا سوامی کے فرزند نکھل سے متعلق جھوٹی خبر شائع کی تھی۔
شکایت میں کہا گیا کہ اخبار میں نکھل کے خلاف توہین آمیزسرخی لگائی گئی،اور کہا گیا کہ حلقہ مانڈیا سے شکست کے بعد نکھل نے اپنے دادا سابق وزیراعظم دیوے گوڑا کے ساتھ بحث و تکرار کی، اور گالی گلوج کیا اور اپنی شکست کا ذمہ دار انھیں قرار دیا۔
اس سلسلہ میں کہا گیا کہ اخبار نے تصوراتی بنیاد پر جھوٹی خبر شائع کی گئی،اوراس طرح کی خبر شائع کرنے کا مقصد نکھل کے سیاسی مستقبل کو خراب کرنے کی کوشش تھی۔
مذکورہ اخبار پر ہتک عزت،دھمکی دینا،اشتعال دلانا اور دھوکہ دہی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.