![امریکہ نے 12 سے 15 کے نابالغوں کی ٹیکہ کاری کی منظوری دی](http://www.uniindia.com/cms/gall_content/2021/5/2021_5$largeimg11_May_2021_110644190.jpg)
ایف ڈی اے نے پیر کے روزایک بیان جاری کر کے کہا کہ آج امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس ( کووڈ- 19) کی روک تھام کے لئے فائزر بائیوینٹیک ویکسین کے ہنگامی استعمال کو وسعت دی ہے ۔ اب اس میں 12 سے 15 سال کی عمر کے نابالغوں کو شامل کیا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں سرفہرست ہے۔