ETV Bharat / briefs

طوبیٰ جنید کی شاندار کارکردگی - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبہ نے قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔

طوبیٰ جنید کی شاندار کارکردگی
author img

By

Published : May 9, 2019, 10:58 AM IST

ریاست اترپردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی بی اے سال دوئم (انگریزی) کی طالبہ طوبیٰ جنیدنے مدھیہ پردیش کے مہو، اندور میں منعقدہ 62ویں قومی شوٹنگ چیمپیئن شپ (بگ بور) کے تین سو میٹر رائفل پرون جونیئر مقابلے میں بارہواں مقام حاصل کیا، اور قومی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ 'نیشنل رائفل ایسوسی ایشن' نے طوبیٰ کو بھارت میں ایک معروف شوٹر کی حیثیت سے تسلیم کیا ہے، انفرادی مقابلہ میں طوبیٰ نے535 کا اسکور کیا۔

انہوں نے مذکورہ مقابلہ میں شامل ہونے کے لیے اے ایم یو کے سابق طالب علم اور قومی سطح کے نشانے باز یاسر خاں سے محض تین مہینے تربیت حاصل کی تھی۔

طوبیٰ کا کہنا ہے کہ وہ اے ایم یو کے دیگر طلبہ و طالبات کو شوٹنگ کی ترغیب دلانا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت بھارت شوٹنگ میں سوربھ چودھری، منوبھاکر اور منیش بھان وال اپنے بہترین مظاہرہ سے گھریلو شناخت بن گئے ہیں۔

طوبیٰ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے طلبہ بھی سپورٹز میں اپنا کیریئر بناکر اپنی مادرِ علمی کا نام روشن کرنے کے ساتھ اپنے ملک کا پرچم بھی بلند کرسکتے ہیں۔

طوبیٰ کی خواہش ہے کہ وہ اولمپک اور دیگر عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.