ETV Bharat / briefs

ای راجندر، ٹی آر ایس کی رکنیت سے مستعفیٰ - ای راجندر

ٹی آر ایس پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر صحت ایٹالا راجندر نے آج پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور مستقبل قریب میں اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کی بات کہی ہے۔

ای راجندر، ٹی آر ایس کی رکنیت سے مستعفیٰ

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:05 PM IST

ای راجندر کے خلاف کچھ روز قبل زمین پر قبضے کی ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں ریاستی کابینہ سے برطرف کردیا تھا۔

سابق وزیر ای راجندر نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، وہ پارٹی سے گذشتہ 19 سال سے وابستہ تھے جبکہ آج انہوں نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ہٹانے ضرورت نہیں بلکہ میں خود اسمبلی کی رکنیت سے بہت جلد استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حامیوں سے بات چیت کے بعد بہت جلد مستقبل کے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ای راجندر 4 دنوں تک دہلی میں مبینہ طور پر بی جے پی قائدین سےملاقات کے بعد گذشتہ روز حیدرآباد پہنچے۔ ان کے حامیوں نے شمس آباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔ ان کے ساتھ سابق رکن اسمبلی اے رویندر ریڈی بھی تھے۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیر بہت جلد بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اپنے دورہ دہلی کے موقع پر ای راجندر نے بی جے پی کے قومی رہنماؤں سے ملاقات کیں۔ ذرائع کے مطابق ای راجندر 8 جون کو ٹی آر ایس کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.